البغدادی کو پکڑوانے والا کتا وائٹ ہاوس میں ،ٹرمپ نے تمغہ دیا

دہشت گرد تنظیم  داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو تلاش کرنے والے جاسوس کتے کو وائٹ ہاؤس  لایا گیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کا خیرمقدم کیا

1312368
البغدادی کو پکڑوانے والا کتا وائٹ ہاوس میں ،ٹرمپ نے تمغہ دیا

دہشت گرد تنظیم  داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو تلاش کرنے والے جاسوس کتے کو وائٹ ہاؤس  لایا گیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کا خیرمقدم کیا۔

کتے کا نام" کونان "ہے اور وہ امریکی فوج کی ’ ڈاگ سروس‘کے لیے کام کرتا ہے جبکہ وہ متعدد مہمات میں حصہ لے چکا ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا یہ  کونان ہے جو کہ  غالباً یہ دنیا کا سب سے مشہور کتا ہے۔

اس موقع پر امریکہ کی خاتون اول میلائنا ٹرمپ ، نائب صدر مائیک پینس اور کتے کا نگہبان بھی موجود تھے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کونان  یہاں موجود ہے  ہم نے اسے ایک سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ  بھی دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں