امریکہ، نیو جرسی میں ابرو کام کی نمائش
پیٹرسن میوزیم میں لگنے والی "ریفلیکشنز" نمائش میں پیٹرسن بلدیہ میئر، علاقے کے مقامی نمائندوں ترک اور امریکی فنونی شائقین نے شرکت کی
متحدہ امریکہ میں ترک باشندوں کی اکثریت کے مقیم ہونے والے ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن شہر میں ابرو کام کی نمائش میں زائرین نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ترک ابرو فنون ورک شاپ کے زیر اہتمام پیٹرسن میوزیم میں لگنے والی "ریفلیکشنز" نمائش میں پیٹرسن بلدیہ میئر، علاقے کے مقامی نمائندوں ترک اور امریکی فنونی شائقین نے شرکت کی۔
ترک ابرو فنون ورک شاپ کی بانی اور نمائش کی آرگنائزر رابعہ گیون دوعدو کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ان کی اس پہلی نمائش میں 50 فن پاروں کو شائقین ِ فنون کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
پیٹرسن بلدیہ میئر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ فن پارے بہت پسند آئے ہیں، میں ترکوں سے متاثر ہوں جو کہ ہر کام بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہیں۔
یہ نمائش 16 تا 27 جون کھلی رہے گی۔
متعللقہ خبریں
غزہ نسل کشی کے خلاف انصاف اور سچائی ، سادہ اور واضح پہلو کا فریقی بننے پر زور
ہمیں دنیا میں نوجوانوں کی ہمدردی، سادگی، انصاف کے جذبے اور مزاحمت کی ضرورت ہے