ٹورزم ٹرین ایسٹ ایکسپریس کے سفروں کا آغاز
انقرہ ۔ قارس۔ انقرہ روٹ پر سیاحتی مقاصد کی حامل ٹورزم ٹرین کے سفروں کو شروع کیا جا رہا ہے
ٹورسٹک ایسٹ ایکسپرس کل ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام نو بجے انقرہ ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب کے ساتھ اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو گی۔
اس تقریب میں وزیر ثقافت و سیاحت کی شراکت بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ ایسٹ ایکسپریس میں سیاحوں کی مانگ کو پورا نہ کرسنے اورمزید بہتر خدمات فراہم کر سکنے کے زیر مقصد وزارت برائے مواصلات و بنیاد ی ڈھانچے اور وزارت برائے ثقافت و سیاحت کے مشترکہ تعاون سے انقرہ ۔ قارس۔ انقرہ روٹ پر سیاحتی مقاصد کی حامل ٹورزم ٹرین کے سفروں کو شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ ٹرین ہر پیر۔ بدھ اورجمعہ کے روز انقرہ سے اور قارس سے بدھ، جمعہ اور اتوار کو سفر کرے گی۔
ٹرین صرف سلیپنگ سلیپرز پر مشتمل ہو گی اور اس میں مسافروں کی گنجائش 120 ہو گی۔
متعللقہ خبریں
غزہ نسل کشی کے خلاف انصاف اور سچائی ، سادہ اور واضح پہلو کا فریقی بننے پر زور
ہمیں دنیا میں نوجوانوں کی ہمدردی، سادگی، انصاف کے جذبے اور مزاحمت کی ضرورت ہے