تھائی لینڈ کی نئی ملکہ ستھیدا وجیرا لونگ کارن ہونگی: شاہی فرمان

شاہ وجیرا لونگ کارن   کا یہ فرمان"  رائل گزٹ"  میں    جاری کیا گیا ہے  جس   کے پیش نظر شاہی روایات   کےمطابق،  ملکہ سوتھیدا رشتہ ازدواج کے بعد شاہی خاندان کی فرد بن چکی ہیں لہذا اُنہیں ملکہ کا اعزاز دیا جا رہا ہے

1193413
تھائی لینڈ کی نئی ملکہ ستھیدا وجیرا لونگ کارن ہونگی: شاہی فرمان

تھائی لینڈ کے   فرماں روا     مہا  وجیرا لونگ کارن   کی اہلیہ  سوتھیدا وجیرا لونگ کارن     ایودھیا      کو ملکہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شاہ وجیرا لونگ کارن   کا یہ فرمان"  رائل گزٹ"  میں    جاری کیا گیا ہے  جس   کے پیش نظر شاہی روایات   کےمطابق،  ملکہ سوتھیدا         رشتہ ازدواج کے بعد شاہی خاندان کی فرد بن چکی ہیں لہذا اُنہیں ملکہ کا اعزاز دیا جا رہا ہے۔

 بنکاک پوسٹ نامی اخبار  نے بھی لکھا ہے کہ   شادی کی  یہ تقریب   دوئیست  نامی  شاہی محل میں سر انجام  پائی۔

 ملکہ ستھیدا  اس سے قبل  فرماں روا کے خصوصی حفاظتی دستےکی کمانڈر تھیں جنہیں جنرل کا عہدہ  بھی  دیا گیا  تھا ۔

ملکہ سوتھیدا    شاہ وجیرا لانگ کارن کی   چوتھی اہلیہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں