قبرصی ترکوں کی فلاح و بہبود کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے: عبداللہ ایرین

سمندر پار ترک اور ان کے خاندانوں   کے ادارے کے صدر عبداللہ ایرین    نے  کہا ہے کہ قبرصی ترکوں کی  فلاح و بہبود اور ان سے تعلقات   کو تقویت دینے کےلیے  ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی

1184449
قبرصی ترکوں کی فلاح و بہبود کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے: عبداللہ ایرین
abdullah eren.jpg
kktc iyilik festivali.jpg
kktc iyilik festivali.jpg
abdullah eren-mustafa akinci.jpg

سمندر پار ترک اور ان کے خاندانوں   کے ادارے کے صدر عبداللہ ایرین    نے  کہا ہے کہ قبرصی ترکوں کی  فلاح و بہبود اور ان سے تعلقات   کو تقویت دینے کےلیے  ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔

اوقاف قبرص  اور شمالی قبرصی جمہوریہ کے اشتراک سے 8 علاقوں میں"  میلہ  نیکی" کا اہتمام کیا گیا ۔

 جناب ایرین نے  اس میلے کے تحت  شمالی قبرص    میں بعض شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔

عبداللہ ایرین نے شمالی قبرصی صدر مصطفی اکینجی، وزیراعظم طوفا ارحرمان اور وزیر خارجہ قدرت اوز ایرسوئے سے  ملاقات کی  جن میں  تعاون کے امکانات پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 ایرین نے  اس  کے علاوہ  شمالی قبرصی اوقاف کے 448 ویں یوم تاسیس        کے موقع پر منعقدہ میلہ نیکی  کے زیر عنوان  ایک تقریب میں بھی شرکت کی ۔

تقریب   سے خطاب کے دوران  صدر اکینجی  نے  عبداللہ ایرین   کی شرکت      پر شکریہ ادا کیا   ۔

 ایرین نے  اس موقع پر کہا کہ  قبرصی ترکوں کی فلاح و بہبود  اور تعلقات کو تقویت دینے کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

 قبرصی ترکوں  کا مقام ہمارےلیے خصوصی حیثیت رکھتا ہے   جس کا عکس ہماری خارجہ پالیسی میں نمایاں ہے۔ ہم نے اس" میلہ نیکی       "کے انعقاد میں      تعاون            کی حامی بھری  اور انشااللہ   مستقبل میں  شمالی قبرص کےلیے  مزید تعاون کی  راہیں ہموار کی جائیں گی  اور نئے منصوبوں کو   عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں