چین: تقریباً 518 سالہ قدیم ہزاروں فوسلوں کی دریافت

تقریباً 518 ملین سالہ قدیم ان حیوانی فوسلوں میں سے بعض کی کھال، آنکھیں اور اندرونی اعضاء سمیت نرم پٹھے تک نہایت اچھی حالت میں ہیں

1169636
چین: تقریباً 518 سالہ قدیم ہزاروں فوسلوں کی دریافت

چین کے صوبے ہوبے کے دریا  دانشوئی کے جوار میں تقریباً 518 سالہ قدیم ہزاروں فوسل دریافت ہوئے ہیں۔

بی بی سی کی خبر کے  مطابق تقریباً 518 ملین سالہ قدیم ان حیوانی فوسلوں میں سے بعض کی کھال، آنکھیں اور اندرونی اعضاء سمیت نرم پٹھے تک نہایت اچھی حالت میں ہیں۔

قدیم حیات دانوں  کے مطابق ان فوسلوں میں سے نصف سے زائد حیوانات کی ایسی اقسام سے متعلق ہیں کہ جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئیں لہٰذا یہ دریافت نہایت حیران کن ہے۔

علاقے سے 20 ہزار  سے زائد فوسلوں کی اقسام جمع کی گئی ہیں اور اس وقت 4 ہزار 351 فوسلوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

یہ 4 ہزار 351 فوسلوں 109 جانوروں سے متعلق ہیں جن میں سے 53 فیصد ایسے ہیں جنہیں اس سے قبل نہیں دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ جانور کسی اچانک طوفان کے وقت تلچھٹ میں رہ گئے جس کی وجہ سے ان کے ڈھانچے محفوظ رہے ہیں۔

اندازے کے مطابق یہ جاندار 541 ملین سال قبل شروع ہونے والے اور کیمبرئین بلاسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے  دور سے متعلق ہیں۔

دریافت ہونے والے ان فوسلوں کے بارے میں تفصیلات جریدہ سائنس میں شائع ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں