روسی طائفہ استنبول میں

الیگزینڈروف رشئین ریڈ آرمی طائفہ اور ڈانس سوسائٹی نے استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کی ثقافت ڈائریکٹریٹ کی میزبانی میں کانسرٹ دیا

1160661
روسی طائفہ استنبول میں

الیگزینڈروف رشئین ریڈ آرمی طائفہ اور ڈانس سوسائٹی نے استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کی ثقافت ڈائریکٹریٹ کی میزبانی میں کانسرٹ دیا۔

الیگزینڈروف  رشئین ریڈ آرمی طائفہ  اور ڈانس سوسائٹی   قدیم ترین اور بڑے ترین میوزیکل طائفوں میں سے ایک ہے اور اس نے 2019 ترکی۔روس ثقافتی و سیاحتی سال کی مناسبت سے جمال رشید رے کانسرٹ ہال میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

طائفہ کے اراکین، آرکسٹرا، رقاص اور گلوکاروں سمیت کُل 120 افراد پر مشتمل گروپ نے تقریباً 2 گھنٹے تک میوزک پیش کیا۔

کانسرٹ ترکی کے قومی ترانے سے شروع ہوا اور ریڈ آرمی اور رشئین قومی ترانے کے ساتھ ساتھ 19 فن پارے بجائے گئے۔

طائفہ اپنے قیام کی 91 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور کانسرٹ میں چناق قلعے نغمہ گانے والے  گلوکار ویاچسلاف چرنوگروف  کو شائقین نے کھڑے ہو کر داد دی۔

طائفہ آج اتا شہر اُلکیر اسپورٹس کمپلیکس میں فن کا مظاہرہ کرے گا۔   



متعللقہ خبریں