نوبل اکانومی ایوارڈ 2018 کے دونوں حقدار امریکی ماہرین اقتصادیات

نوبل اکانومی ایوارڈ 2018 کو دونوں امریکی ماہرین اقتصادیات ولئیم ڈی نورڈہاوس اور پال ایم رومر نے جیت لیا ہے

1064619
نوبل اکانومی ایوارڈ 2018 کے دونوں حقدار امریکی ماہرین اقتصادیات

نوبل اکانومی ایوارڈ 2018 کو دونوں امریکی ماہرین اقتصادیات ولئیم ڈی نورڈہاوس اور پال ایم رومر نے جیت لیا ہے۔

ولئیم ڈی نورڈ ہاوس کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج  کو  اور پال ایم رومر کو ٹیکنالوجی کی ترقی کو طویل المدت میکرو اکانومک تجزیات کے ساتھ منسلک کرنے کے کاموں پر نوبل اکانومی ایوارڈ 2018 کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

2018 نوبل امن ایوارڈ جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف کئے گئے اقدامات  کے حوالے سے پہچانے جانے والے کانگو کے ڈاکٹر ڈینس میک ویگے اور یزیدی ایکٹیوسٹ نادیہ مراد کو دیا گیا تھا۔

کیمیا نوبل ایوارڈ گرین کیمیا انڈسٹری  کے شعبے میں ریسرچ پر فرانسس آرنلڈ، جارج سمتھ  اور گریگوری ونٹر کو دیا گیا۔

نوبل فزک ایوارڈ لیزر فزکس دور کا آغاز کرنے والی ایجادات کرنے والے سائنس دانوں آرتھر آشقن، گیرارڈ مورویو اور ڈونا سٹرک لینڈ کو دیا گیا۔

نوبل طب ایوارڈکینسر کے علاج کے بارے میں تحقیقات  کرنے پر جیمز پی آلیسن  اور تاسوکو ہونژو کو دیا گیا۔



متعللقہ خبریں