آج 19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں و کھیلوں کا تہوار منایا جا رہا ہے

مشعل ِ آزادی اس پیاری قوم  کے دلوں میں 19 مئی 1919 کے دن کے ولولے کے ساتھ جل رہی ہے

974551
آج 19 مئی اتاترک کی یاد، نوجوانوں و کھیلوں کا تہوار منایا جا رہا ہے

آج 19 مئی   ہے۔

آج عظیم قائد مصطفی ٰ کمال اتاترک  کے ضلع سامسن جاتے ہوئے قومی جدوجہد کو شروع کرنے کی 99 ویں  سالانہ یاد منائی جا رہی ہے۔

انیس مئی اتاترک  کی یاد، نوجوانوں و کھیلوں کے تہوار کو ملک بھر میں، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اور بیرون ملک ترک نمائندہ دفاتر میں  مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں پہلی تقریب کا اہتمام  مزارِ اتاترک  پر ہوا۔  نوجوانوں و کھیلوں کے امور کے وزیر عثمان عاشقن بق نے 81 اضلاع سے آنے والے نوجوانوں کے ہمراہ مزارِ اتاترک  پر حاضری دی۔

اس وفد میں کھلاڑی، طلبا و طالبات ، لوک رقص  طائفے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے آنے والے نوجوان نمائندے شامل تھے۔

مزارِ اتاترک پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد احترامً خاموشی اختیار کی گئی ، قومی ترانے  کے بعد وزیر بق نے وہاں پر موجود خصوصی رجسٹر پر اپنے خیالات قلم بند کیے۔

جس میں انہوں نے یہ تحریریں درج کیں" اے محترم اتاترک:19 مئی سن 1919 کو سامسن میں آپ کی جانب سے شروع کردہ قومی  جدوجہد ترک تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی  ہے۔"

اس روز سامسن میں روشن کردہ  مشعل ِ آزادی اس پیاری قوم  کے دلوں میں اس دن کے ولولے کے ساتھ جل رہی ہے۔ کل دشمن کے قبضے سے نجات حاصل کرتے وقت ، اپنے وطن کے تحفظ کی خاطر  جانوں  کا نذرانہ پیش کرنے والے ترک نوجوانوں  کی  جگہ   اب آزادی کی محبت سے سرشار نوجوانوں  نے لے رکھی ہے۔

ترکی کے لیے آپ کی جانب سے  اشارہ کردہ امتیازی  تہذیبی  سطح کے  حصول کی خاطر نوجوانوں کے شانہ بشانہ ہم  سب کوشاں ہیں۔

نوجوانوں کے لیے آپ کا ہدیہ ہونے والے اس تہوار کے موقع پر میں ذات ِ عالی سمیت ہمارے تمام قومی ہیروں  کو سلام پیش کرتا ہوں، اللہ کریم آپ سب کی مغفرت فرمائیں۔

مزار اتاترک کو بعد ازاں عوام کی زیارت کے لیے کھول دیا گیا۔ ہر عمر کے شہریوں نے اتاترک کے پوسٹرز اور ترک پرچموں کی ہمراہی میں اپنے قائد کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔

ترکی کے ہر شہر سے آنے والے نوجوان بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات  کرنے جائینگے،   ایوان ِ صدر میں مہمانوں کو افطاری دی جائیگی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں