ترکی کا پہلا انڈوں کا عجائب گھر

آفیون کھارا حصار میں انڈوں اور فنون کے مرکز میں 240 مختلف نسلوں کے جانوروں کے انڈوں کی اور فن پاروں میں تبدیل کئے جانے والے انڈوں کی نمائش کی جائے گی

965750
ترکی کا پہلا انڈوں کا عجائب گھر

ترکی کے شہر آفیون کھارا حصار میں رواں مہینے میں انڈوں اور فنون کے مرکز میں 240 مختلف نسلوں کے جانوروں کے انڈوں کی  اور فن پاروں میں تبدیل کئے جانے والے انڈوں کی نمائش کی جائے گی۔

ترکی کے انڈوں کی پیداوار دینے والے اہم مراکز میں سے آفیون کھارا حصار مرکز   اس شعبے میں دنیا  کا چھٹا  اور ترکی کا پہلا عجائب گھر ہو گا۔

ضلعی ثقافتی و سیاحتی ڈائریکٹر مہمت تانر نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی انڈوں کی منڈی میں اس شہر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہم نے یہاں انڈوں کی پیداوار کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے بھی اور فنّی سرگرمی کے لئے بھی اس خوبصورت پروجیکٹ کو تیار کیا ہے۔

تانر نے کہا کہ یہاں ملک کے 37 شہروں کے 22 انڈوں کے ڈیلروں کی طرف سے 240 مختلف نسلوں کے انڈوں کو یہاں نمائش کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں 9 فنکاروں نے انڈوں پر بنائے گئے 100 کے قریب فن پارے بھی ہمیں روانہ کئے ہیں جنہیں نمائش کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں