بھارتی اداکار رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی

بولی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے آخر کار شادی کا ارادہ کر ہی لیا اور انہوں نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

942729
بھارتی اداکار رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی

بولی وڈاداکار رنبیر کپور نے آخر کار شادی کا ارادہ کر ہی لیا  انہوں نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور نے لندن میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم" ورنہ" کی تشہیر کیلئے لندن میں ہیں  اس موقع پر رنبیر کپور نے ان کیلئے پر تکلف عشایئے  کا اہتمام کیا اور دونوں نے ملاقات کی۔

خبر کے مطابق ،رنبیر کپور نے اس موقع پر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

 ماہرہ خان نے ابھی تک ان خبروں کے سچ ہونے کے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

اس سے قبل کہ آپ اس اسٹوری کے بارے میں مزید سوچ وبچار کریں اس کی حقیقت سے آگاہ کرتے چلیں کہ یہ خبر پورے بھارت میں سب زیادہ دلچسپی سے پڑھی اور سنی گئی تاہم اس خبر کا مقصد یکم اپریل پر لوگوں کو "بے وقوف" بنانا تھا۔



متعللقہ خبریں