امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر طاہرہ رحمان سے ملیے

طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون میزبان بن گئی ہیں جو کہ اب ٹی وی پر باقاعدہ پروگرام کرتی ہیں

938745
امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر طاہرہ رحمان سے ملیے

طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون میزبان کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے لگیں۔

امریکی چینل سی بی ایس سے آن ائیر ہوئیں اور امریکہ کی پہلی باحجاب  میزبان  ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میزبان  بننے کا خواب سجائے طاہرہ رحمان نے شکاگو کی لویولا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت میں قدم رکھا۔

پیشے کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعد ازاں ایک ٹی وی چینل میں بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

باصلاحیت طاہرہ نے جلد ہی خود کو بطور نیوز اینکر کے تیار کرنا شروع کردیا تاہم اس دوران حجاب کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن انہوں نے تمام رکاوٹوں کوعبور کرتے ہوئے حجاب اتارے بغیر ٹی وی نیوز اینکر بن کر ناقدین کے منہ بند کردیے۔

طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے لگیں۔

طاہرہ رحمان کی والدہ  کا تعلق بھارت سے جبکہ والد کا پاکستان سے ہے ۔

 



متعللقہ خبریں