یوم پاکستان:دنیا کی بلند ترین عمارت سبز ہلالی پرچم سےمنور کی گئی

امریکہ، برطانیہ، یورپ، چین اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں 23مارچ کو پاکستان سے عہد وفا دہرایا گیا، دبئی، ابوظبی اور ترکی میں بلند و بالا عمارتیں پاکستانی پرچم میں تبدیل ہوگئیں

937462
یوم پاکستان:دنیا کی بلند ترین عمارت سبز ہلالی پرچم سےمنور کی گئی

امریکہ، برطانیہ، یورپ، چین اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں 23مارچ کو پاکستان سے عہد وفا دہرایا گیا، دبئی، ابوظبی اور ترکی میں بلند و بالا عمارتیں پاکستانی پرچم میں تبدیل ہوگئیں۔

23مارچ کو صرف پاکستان ہی نہیں دوست ممالک نے بھی سبزہلالی پرچم سے پاکستان کی اونچی شان کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جبکہ دنیا کی بلند ترین عمارت پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگی دکھائی دی۔

ابوظبی میں بھی پاکستان سے اظہار یک جہتی کےلیے کورنیش سینٹر، کیپٹیل ٹاور، مرینا مال اور ریاست کی بلند ترین عمارت ایڈنوک ٹاور پر بھی روشنیوں سے پاکستانی پرچم سجائے گئے۔

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں۔

اقوام متحدہ میں مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائداعظم کےمقصدکوحقیقت میں بدلنےکے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ میں بھی پروقار تقریب ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

فرانس، اسپین، بلجیم، نیدر لینڈ اور پرتگال سمیت یورپ بھر میں بھی سبز پرچم لہرایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں