گریمی ایوارڈ کا میلہ برونو مارس نےلوٹ لیا

60 ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب نیو یارک میں منعقد ہوئی جس میں برونو مارس اور کنڈرک لامر نے میدان مار لیا

899039
گریمی ایوارڈ کا میلہ برونو مارس نےلوٹ لیا

60 ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں برونو مارس اور کنڈرک لامر نے میدان مار لیا۔

 امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ رات ہونے والی اس تقریب میں برونو مارس کے البم 24 Magic کو" البم آف دی ایئر" کا اعزاز ملا جبکہ "ریکارڈ آف دی ایئر "کا انعام بھی اسی البم کے حصے میں آیا حتی  سال کے بہترین گانے کا ایوارڈ بھی اسی سنگر کو ملا۔

 بہترین گریمی ریپ البم کا انعام کنڈرک لامر کے DAMN کے حصے میں آیا۔

 گریمی ایوارڈ 2018 کی اس تقریب میں بہترین نئے فنکار کا ایوارڈ ایلسیا کارا کو دیا گیا ۔

 واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کو موسیقی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز قرار دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں