رواں سال میں جرمنی سے 4 ملین سیاح ترکی آنے کی توقع

ترکی، ایک شاندار اور بتدریج تقویت پکڑتی ٹوئر ازم صلاحیت کا مالک ہے: مائیکل فرینزل

897012
رواں سال میں جرمنی سے 4 ملین سیاح ترکی آنے کی توقع

رواں سال میں جرمنی سے 4 ملین سیاح ترکی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جرمنی کی سیاحتی انڈسٹری وفاقی یونین کے سربراہ مائیکل فرینزل نے کہا ہے کہ ترکی، ایک شاندار اور بتدریج تقویت پکڑتی ٹوئر ازم صلاحیت کا مالک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی شکل میں جاری رہنے کی صورت میں سال 2018  اور اس کے بعد ، ماضی کی طرح  ترکی جانے والے جرمن سیاحوں کی تعداد 4 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

فرینزل نے کہا کہ جرمنی میں ترکی اور خاص طور پر ترکی کے ضلع انطالیہ کے لئے پیشگی  بکنگ  میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لہٰذا جرمنی سے ترکی کے لئے ایک لاکھ افراد کو اٹھانے والی اضافی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

مائیکل فرینزل نے کہا ہے کہ "ترک انسانوں کا دوستانہ، گرمجوش  اور مہمان پرور روّیہ، سیاحتی خدمات    کا معیار اور  جرمنوں کی ترکی سے محبت اس ملک کو جرمنوں کے لئے ایک ترجیحی ملک کی حیثیت دیتی ہے"۔

فرینزل نے مزید کہا ہے کہ ترکی کی رقابت کی صلاحیت کافی حد تک بلند ہے۔



متعللقہ خبریں