سال کی بہترین فوٹو

تصویر میں بچی کی آنکھیں اس کے سر پر پڑنے والی ناگہانی کی عکاسی کرتی ہیں

874274
سال کی بہترین فوٹو

مسلمانوں کے المیہ  سے متعلق تصویر کو سال کی بہترین فوٹو قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے  بچوں کے امدادی فنڈ یونیسف  نے  اپنے والدین کے ہمراہ شام سے  راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اُردن میں پناہ لینے والی 5 سالہ زہرہ  کی تصویر کو سال کی بہترین تصویر  کے طور پر چُنا ہے۔

اس تصویر میں بچی کی آنکھیں اس کے سر پر پڑنے والی ناگہانی کی عکاسی کرتی ہیں۔

فوٹو گرافر محمد محسن کی جانب سے اردن کے  ایک مہاجر کیمپ میں  یہ تصویر اتاری گئی تھی۔ زہرہ 2015 سے اس مہاجر  کیمپ میں کٹھن حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔

جرمن  صدر کی اہلیہ ایلکے  بودن بیندر نے  یونیسف کی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چہرے کو ہمیشہ دیکھا جانا چاہیے جو کہ کروڑوں کی تعداد میں بچوں  کی تقدیر کی عکاسی کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں