حضرت عیسی کی نایاب شبہیہ"سلاوتور مندی" سعودی شہزادے نے خریدی ہے: امریکی اخبار کا دعوی

امریکی  اخبار کا کہنا ہے کہ اطالوی مصور  لیونارڈو  ڈا ونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ' سلاوتور مندی' کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں

864057
حضرت عیسی کی نایاب شبہیہ"سلاوتور مندی" سعودی شہزادے نے خریدی ہے: امریکی اخبار کا دعوی

امریکی  اخبار کا کہنا ہے کہ اطالوی مصور  لیونارڈو  ڈا ونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ' سلاوتور مندی' کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

یاد رہے کہ گذشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلام میں خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس  تصویر  کے خریدار کے طور پر ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے شاہی منصوبے کے تحت کئی شہزادوں اور حکومتی وزراء کو گرفتار کیا تھا اور ان کی رہائی کےعوض لُوٹی ہوئی دولت  واپس کرنے   کو کہا تھا۔

'سلاوتور مندی' کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے 1505 میں تخلیق کیا گیا تھا۔

 اس کے خالق لیونارڈو ڈا ونچی کی وفات 1519 میں ہوئی تھی اور اب ان کی بنائی ہوئی 20 سے بھی کم  تصاویر  موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں