امسال ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 ملین کے قریب پہنچ چکی ہے

وزارت ثقافت و سیاحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ  اعداد و شمار کے مطابق   ماہ اکتوبر میں یہ تعداد 2 ملین 9 لاکھ 93 ہزار  ریکارڈ کی گئی ہے

857506
امسال ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد 30 ملین کے قریب پہنچ چکی ہے

سال کے پہلے 10 ماہ میں ترکی کی سیر کو آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 28٫1 فیصد  اضافے کے ساتھ 29 ملین 53  ہزار  تک رہی ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ  اعداد و شمار کے مطابق   ماہ اکتوبر میں یہ تعداد 2 ملین 9 لاکھ 93 ہزار  ریکارڈ کی گئی ہے۔

جن میں  روسی سیاح  4 لاکھ 43 ہزار کی  تعداد کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر بھی روسی سیاح اول نمبر  پر ہیں تو اس کے بعد جرمن اور ایرانی سیاحوں کا نمبر آتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں