بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول اپنے روایتی کارٹیج مارچ کے ساتھ شروع ہو گیا

کارٹیج مارچ میں فنکار کھلی چھت والی گاڑیوں میں بیٹھ کر گزرے، راستے میں کھڑے پرستاروں کو ہاتھ ہلا ہلا کر سلام کیا اور ان پر پھول پھینکے

831852
بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول اپنے روایتی کارٹیج مارچ کے ساتھ شروع ہو گیا

54 واں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول اپنے روایتی کارٹیج مارچ کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔

کارٹیج مارچ شیشے کے پیرامٹ سے شروع ہوا اور اس میں نجاتی شاش ماز، عثمان سناو، مراد خان، بینگو، نورالدین سونمیز اور جاہد کھایا اولو سمیت بعض معروف شخصیات نے شرکت کی۔

کارٹیج مارچ میں فنکار کھلی چھت والی گاڑیوں میں بیٹھ کر گزرے، راستے میں کھڑے پرستاروں کو ہاتھ ہلا ہلا کر سلام کیا اور ان پر پھول پھینکے۔

فنکاروں کو دیکھنے کے لئے گلیوں اور شاہراہوں پر  عوام  کا جم غفیر  جمع تھا۔

2 سال قبل وفات پانے والے  انطالیہ کے فنکار  سمیر تلماچ کی تصویر کو بھی 1915 ماڈل کی ایک گاڑی میں کارٹیج مارچ میں شامل کیا گیا۔



متعللقہ خبریں