بوسنیا ہرزیگوینیا میں ترک فلم فیسٹیول کی بہار

موستار میں منعقدہ میں ترک فلم فیسٹیول میں ہدایتکار یلماز ایردوان اور ہدایتکار عمر فاروق  سوراک کی  فلم 'ویزون تیلے' کی نمائش کی گئی

772666
بوسنیا ہرزیگوینیا میں ترک فلم فیسٹیول کی بہار

بوسنیا ہرزیگوینیا  کے شہر موستار میں منعقدہ میں ترک فلم فیسٹیول میں ہدایتکار یلماز ایردوان اور ہدایتکار عمر فاروق  سوراک کی  فلم 'ویزون تیلے' کی نمائش کی گئی۔

موستار میں موسم  گرما کی تقریبات کے دائرہ کار میں موستار یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کی طرف سے قومی تھئیٹر میں فلم کی نمائش کی گئی جس سے بوسنیا ہرزیگوینیا کے عوام نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی تھئیٹر  کے منیجر آلمار مژکانووچ  نے کہا ہے کہ فیسٹیول موستار کی فراح و خوشحالی میں کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ثقافتی اعتبار سے بھی مختلف منصوبوں کو عملی شکل دے رہا ہے اور مستقبل میں کرنے کے کاموں کے بارے میں ہمارے لئے بھی مشعل راہ  بن رہا ہے۔

فیسٹیول میں ' ویزون تیلے' کے ساتھ ساتھ چاعان ارماق  کی 'باپ اور بیٹا'، یلماز ایردوان کی 'مسرور زندگی'، اوزحان ایرین کی '120'، عثمان سناو کی 'لمبی داستان'، یاوز ترگُل کی 'ڈاکو' اور عاطف یلماز کی فلم 'میری سرو قد سرخ اسکارف والی'  کی نمائش کی جائے گی۔

فلم فیسٹیول 21 جولائی تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں