دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیت سین کومبس

فوربیس کی جاری کردہ مشہور شخصیات کی فہرست میں جون 2016 سے جون 2017 کے عرصے میں 130 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ امریکی اداکار، پروڈیوسر اور ریپ موسیقار سین کومبس  پہلے نمبر پر رہے

751612
دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیت سین کومبس

دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی شخصیت، معروف امریکی اداکار ، پروڈیوسر اور ریپ موسیقار، سین کومبس۔۔۔

امریکہ کے کاروباری  و اقتصادی  جریدے   فوربیس نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100  معروف شخصیات کا اعلان کر دیا ہے۔

فوربیس کی ہر سال جاری کردہ مشہور شخصیات کی فہرست میں جون 2016 سے جون 2017 کے عرصے میں 130 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ '  ڈی ڈی 'کے لقب سے پہچانے جانے والے امریکی اداکار، پروڈیوسر اور ریپ موسیقار سین کومبس  پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

مذکورہ عرصے میں امریکہ کی موسیقارہ  اور اداکارہ بیونسے  105 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے ، ہیری پوٹر بُک سیریز کے مصنف جے کے رولنگ 95 ملین ڈالر  کی آمدنی سے تیسرے نمبر پر رہے۔

اسی دورانیے میں کینیڈا کے گلوکار  ڈریک 94 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر، پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 93 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

اس دورانیے میں سب سے زیادہ کمانے والی 100 معروف شخصیات کے ایک تہائی سے زیادہ  کا تعلق   امریکہ سے ، 20 فیصد کا یورپ اور 5 فیصد کا ایشیاء سے تھا۔

فوربیس جریدے کے مطابق دنیا کی امیر ترین 100 شخصیات کی مذکورہ دورانیے میں کمائی گئی کُل آمدنی تقریباً 5 بلین 150 ملین ڈالر ہے۔



متعللقہ خبریں