یہودی وزیرہ کا قبلہ اول کی تصویر کا حامل لباس موضوع اعتراض بن گیا

اسرائیلی حکومت میں شامل وزیرہ برائے کھیل وثقافت ’میری ریگیو‘ نے حال ہی میں کانز  نامی ایک فلمی  تقریب میں تاریخی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تصویر پرمبنی لباس زیب تن کرکے ایک نئی اشتعال انگیزی کا ارتکاب کیا ہے

735468
یہودی وزیرہ کا قبلہ اول کی تصویر کا حامل لباس موضوع اعتراض بن گیا

اسرائیلی حکومت کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کےبہانےاسرائیل کی ایک وزیرہ نے تاریخی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تصویر پرمبنی لباس زیب تن کرکے ایک نئی اشتعال انگیزی کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

خبرکے مطابق اسرائیلی حکومت میں شامل وزیرہ برائے کھیل وثقافت ’میری ریگیو‘ نے حال ہی میں کانز  نامی ایک فلمی  تقریب میں متنازعہ   لباس پہن کر شرکت کی۔

 بتایا گیا ہے کہ خاتون وزیر ثقافت و کھیل  ایک ثقافتی تقریب میں مسجدالا قصیٰ اور پرانے بیت المقدس کی تصویر والا لباس پہن کر شرکت کی۔

یہ تقریب بین الاقوامی نوعیت کی تھی جس میں ’ارواح اسماعیل‘ نامی ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی۔

اسرائیلی وزیرہ سے جب پوچھا گیا کہ اس نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تصویر والا لباس کیوں پہن رکھا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ وہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اس لیے القدس پرقبضے کی سلور جوبلی کی مناسبت سے اُس نے ایسا لباس تیار کرایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں