فلم رئیس کی سویڈن میں نمائش

صدر رجب طیب ایردوان کے بچپن سے لے کر استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ کے مئیر ہونے تک کے حالات و واقعات  پر مبنی "رئیس " نامی فلم   سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نمائش کی گئی

699296
فلم رئیس کی سویڈن میں نمائش

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کے بچپن سے لے کر استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ کے مئیر ہونے تک کے حالات و واقعات  پر مبنی "رئیس " نامی فلم   سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نمائش کی گئی۔

فلم کی پروڈیوسر کافکاسور فلم اکیڈمی  ہے جبکہ فلم کی  ہدایتکاری خدائی وردی یاوز    نے کی ہے۔

فلم میں صدر رجب طیب ایردوان کا مرکزی کردار ریحا بے اولو نے ، ایمنہ ایردوان کا کردار اوزلیم بالجی نے ، صدر ایردوان کے والد  کا کردار ایرجان دیمیر ایل نے ،  صدر ایردوان کے بچپن کا کردار  اشک یلدز نے ادا کیا ہے۔

فلم کی عکس بندی استنبول، کرک لار ایلی، برصا، لیفکوشا اور غازی ماوسا میں کی گئی ہے۔

فلم کے لئے اس دور کے قاسم پاشا  کو قبرص میں ایک دیو ہیکل سیٹ کے ساتھ زندہ کیا گیا۔

پروڈکشن کے لئے سامان کو 14 ٹرالروں کی مدد سے استنبول سے قبرص لے جایا گیا۔

پروجیکٹ ایک سالہ ابتدائی تیاری، چار ماہ  کی عکس بندی اور تین ماہ  کی پوسٹ پروڈکشن  کے بعد مکمل ہوا۔

یورپی ترک ڈیموکریٹ یونین UETD  سویڈن  کی اسپانسر شپ میں فلم ہسٹ سینما کے 400 افراد  کے ہال میں فلم کی نمائش کی گئی اور فلم کے ساتھ سویڈن کی ذرائع ابلاغ نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

فلم کی نمائش کے دوران سینما ہال مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں