چین میں مرغ کا سال منایا جا رہا ہے

قمری تاریخ کے مطابق بندر کے سال کے بعد 28 جنوری کو چین میں مرغ کا سال شروع ہو گیا ہے

661176
چین میں مرغ کا سال منایا جا رہا ہے

چین میں مرغ کا سال منایا جا رہا ہے۔

قمری تاریخ کے مطابق بندر کے سال کے بعد 28 جنوری کو چین میں مرغ کا سال شروع ہو گیا ہے۔

نئے سال کے موقع پر سات دن کی سرکاری چھٹی کی وجہ سے چینی عوام  جوق در جوق دارالحکومت بیجنگ کے تفریحی مقامات کا رُخ  کر رہے ہیں۔

بیجنگ کے ڈیٹان پارک میں جمع ہزاروں شہریوں نے نئے سال کی آمد کو منایا۔

پارک کو نئے سال کے صحت ، دولت اور برکت کا وسیلہ بننے سے متعلق چینی محاوروں  والے پلے کارڈوں سے سجایا گیا تھا۔

تقریب میں بچوں سے بوڑھوں تک ہر عمر کے عوام نے شرکت کی۔

چین کے 56 نسلی  گروپوں کے اپنے سے مخصوص رقصوں نے مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو محظوظ کیا۔



متعللقہ خبریں