پیغام غیر حقیقی ہیں: سونی میوزک نے معذرت طلب کر لی

برٹنی سپئیرز کی موت  کے بارے میں پیغامات  اس کے ٹویٹر پیچ کو ہیک کرنے والے ہیکروں کی طرف سے  شئیر کئے گئے ہیں اور ان  پیغامات  کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سونی میوزک

638818
پیغام غیر حقیقی ہیں: سونی میوزک نے معذرت طلب کر لی

اپنے ٹویٹر پیج سے امریکی گلوکارہ برٹنی سپئیرز کی موت  سے متعلق پیغام شئیر کرنے پر سونی میوزک نے معذرت طلب کی ہے۔

سونی میوزک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  35 سالہ گلوکارہ کی موت  کے بارے میں پیغامات  اس کے ٹویٹر پیچ کو ہیک کرنے والے ہیکروں کی طرف سے  شئیر کئے گئے ہیں اور ان  پیغامات  کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کمپنی نے اپنے پیغام میں ٹویٹر پیج کو ہیکروں سے چھڑوانے کا اعلان کیا ہے اور مذکورہ پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

کمپنی نے اس واقعے پر گلوکارہ  سے اور ان کے کنبے سے معذرت  طلب کی ہے۔

برٹنی سپئیرز نے اس موضوع پر کوئی بیان نہیں دیا تاہم ان کے منیجر ایڈم لیبر نے گلوکارہ کے  بخیر وعافیت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ان  غیر حقیقی پیغامات کی ذمہ داری کمپیوٹر ہیکر Our Mine  گروپ نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں