اس سال شبِ عروس کا مرکزی خیال "اتحاد  کا وقت "  ہے: نابی آوجی

دہشتگردی کے لئے سب سے اچھا جواب باہمی اتحاد و اخوت کے ساتھ   اچھے اور مثبت کاموں کو جاری رکھ  کے دیا جا سکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کہ اس وقت ہم یہاں ایک اچھے مقصد کے لئے جمع ہیں ۔ آوجی

632805
اس سال شبِ عروس کا مرکزی خیال "اتحاد  کا وقت "  ہے: نابی آوجی

عظیم صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی اپنی تعلیمات اور پیغامات کے ساتھ سینکڑوں سالوں سے  باہمی اتحاد اور حق کے راستے پر انسانیت کے لئے مشعل راہ بنے ہوئے ہیں۔

اس سال بھی ہزاروں افراد حضرت مولانا جلال الدین رومی کے 743 ویں یوم وفات کے موقع پر منعقدہ شبِ عروس کی تقریب میں جمع ہوئے۔

تقریب میں ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی  نے بھی شرکت کی ۔

نابی آوجی نے تقریب سے خطاب کا آغاز دہشت گردی کی مذمت سے کیا اور   کہا کہ  اس سال شبِ عروس کا مرکزی خیال "اتحاد  کا وقت "  ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے لئے سب سے اچھا جواب باہمی اتحاد و اخوت کے ساتھ   اچھے اور مثبت کاموں کو جاری رکھ  کے دیا جا سکتا ہے بالکل اسی طرح جیسے کہ اس وقت ہم یہاں ایک   اچھے مقصد کے لئے جمع ہیں یعنی ہم یہاں صرف شبِ عروس کے لئے ہی نہیں  بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دینے کے لئے جمع ہیں ۔

ترکی کے سابق وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے مشکل وقت میں مولانا رومی جیسی شخصیات کے اقوال پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے دوام میں احمد اوزحان نے ترک صوفیانہ موسیقی کا کانسرٹ  پیش کیا  اور اس کے بعد سماع کی تقریب منعقد ہوئی۔



متعللقہ خبریں