عبداللہ گل عجائب گھر اور کتب خانے کا افتتاح

عبداللہ گل  عجائب گھر  ترکی   کے کہاں سے کہاں   تک آنے  کامشاہدہ  کرنے    کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے

623863
عبداللہ گل  عجائب گھر اور کتب خانے کا افتتاح

صدر  رجب طیب ایردوان نے    15 جولائی کا اقدام     جمہوری         پیش قدمی   کا راستہ کاٹنے کی کوشش کرنے والوں کا ایک  آخری  حربہ تھا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "اندر اور باہر سے اٹھائے جانے والے اس     اقدام   کے ذریعے  ہمارا   راستہ کاٹنے  کی کوشش  کرنے والے قوم  کے حق  کی خاطر  مؤقف    کے سامنے اپنے گھٹنے    ٹیکنے پر مجبور ہو گئے   ۔ یہ چاہے جس قدر بھی   ٹینکوں ، ایف۔ 16 اور توپ   گنوں پر قبضہ ہی کیوں نہ کر لیں  یہ   عوام  کے اعتقاد  و یقین  کے سامنے  کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ میں تمام تر شہدا  کی مغفرت اور غازیوں کی صحتیابی   کا دعا گو ہوں۔"

صدر ایردوان  اور وزیر اعظم  یلدرم نے   سابق صدر عبداللہ  گل   کے نام پر   قیصری میں  واقع عبداللہ گل یونیورسٹی  کے    اندر    میوزیم اور  لائبریری  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ  سیاسی  تاریخ  کے عجائب گھروں نے اب آہستہ آہستہ       تشکیل  پانی شروع کر دی  ہے،  عبداللہ گل  عجائب گھر  ترکی   کے کہاں سے کہاں   تک آنے  کامشاہدہ  کرنے    کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

بن علی یلدرم نے بھی اس موقع پر کہا کہ "ایوانِ صدر   عبداللہ گل عجائب گھر اور  لائبریری "      سن 1950 تا 2014  کے درمیانی   عرصے   سے تعلق رکھنے والی ترک سیاسی تاریخ   کی بہترین  طریقے سے  عکاسی   کرے گی۔

ہم  قدیم  اور طویل ماضی  کی حامل      ایک قوم  ہیں، ہمیں اپنی اقدار   اور  سر پڑنے والے مصائب کو آئندہ کی نسلوں تک پہنچانا    ہو گا۔



متعللقہ خبریں