ٹی آر ٹی کو سیدات سماوی ایوارڈ
امسال کا شعبہ ریڈیو کا ایوارڈ ریڈیو صدائے ترکی کی پروڈکشن " میرا گھر ترکی" نامی پروگرام کی پروڈیوسر اوزلم یالچن کے حصے آیا ہے
ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کے شعبہ ریڈیو صدائے ترکی کی پروڈکشن " میرا گھر ترکی" نامی پروگرام کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
ترکی صحافیوں کی انجمن کے بانی سیدات سماوی کے نام پر دیے جانے والے ان ایوارڈز کو گزشتہ 40 برسوں سے ریڈیو، ٹیلی ویژن، خاکہ نگاری، ادب، سماجی و سائنسی و صحت کے علوم اور کھیلوں کے شعبہ جات کو عطا کیا جاتا ہے۔
امسال کا شعبہ ریڈیو کا ایوارڈ ریڈیو صدائے ترکی کی پروڈکشن " میرا گھر ترکی" نامی پروگرام کی پروڈیوسر اوزلم یالچن کے حصے آیا ہے۔
" میرا گھر ترکی" نامی پروگرام میں جنم پانے والی سر زمین سے نقل مکانی کرتے ہوئے ، تعلیم، نوکری یا پھر محبت کے پیچھے ترکی آتے ہوئے یہاں پر ہمیشہ کے لیے بس جانے والے غیرملکیوں کے قصے کہانیوں پر مبنی ہے۔
اسی طرح ٹی آرٹی ڈیکومنٹری چینل پر 17 اگست کو نشر ہونے والی 'رفیق' نامی دستاویزی فلم کے حوالے سے برچے بہادر کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
غزہ نسل کشی کے خلاف انصاف اور سچائی ، سادہ اور واضح پہلو کا فریقی بننے پر زور
ہمیں دنیا میں نوجوانوں کی ہمدردی، سادگی، انصاف کے جذبے اور مزاحمت کی ضرورت ہے