سال 2016نوبل امن ایوارڈ  کا حقدار جان مانوئل سانتوس کو قرار دیا گیا

65 سالہ سانتوس  نے امن کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ الفرڈ نوبل کی آخری آرزو کی تکمیل کی حیثیت رکھتی ہیں

585050
سال 2016نوبل امن ایوارڈ  کا حقدار جان مانوئل سانتوس کو قرار دیا گیا

کولمبیا کے صدر جان مانوئل سانتوس کو سال 2016نوبل امن ایوارڈ  کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

کولمبیا میں 50 سال سے جاری ، کم از کم 2 لاکھ 20 ہزار افراد کی ہلاکت کا  اور 6 ملین افراد کے بے گھر ہونے کا سبب بننے والی خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے پُرعزم کوششیں کرنے پر ناروے نوبل کمیٹی  نے سال 2016نوبل امن ایوارڈ کولمبیا کے صدر سانتوس کو دیا ہے۔

کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ایوارڈ کو صدر کے ساتھ ساتھ اس دور میں شدید تکالیف اور حق تلفیوں کے باوجود انصاف اور امن کی امید کو زندہ رکھنے والی کولمبیا کی عوام، سول جنگ میں جانوں سے محروم ہونے والے بے شمار افراد  کے عزیزوں  اور امن مرحلے میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقین کے لئے ایک تحفے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر سانتوس نے کولمبیا حکومت اور کولمبیا انقلابی مسلح فورسز FARC  کے درمیان امن پر منتج ہونے والے مذاکرات شروع کروائے اور ان مذاکرات میں پیش رفت کے لئے مسلسل کوشش کی۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ 65 سالہ سانتوس  نے امن کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ الفرڈ نوبل کی آخری آرزو کی تکمیل کی حیثیت رکھتی ہیں۔



متعللقہ خبریں