ملائشیا میں ایک گلوکار توہین اسلام کے الزام میں گرفتار

مقامی ذرائع  سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق  اپنے حالیہ ویڈیو کلپ   او مائی گاڈ میں ملائیشیا میں ایک مسجد ، کلیسے  اور  مندر میں مذاہب اور  ثقافتوں  کی علامتی  ملبوسات  زیب تن کیے ہوئے  افراد کے ہمراہ  ڈانس  کرتے ہوئے دکھا گیا ہے

556629
ملائشیا میں ایک گلوکار توہین اسلام کے الزام میں گرفتار

ملائیشیا کے ایک معروف گلوکار اور فلم ڈائریکٹر نیم وی اپنے حالیہ ویڈیو  کلپ  مذہب اسلام  کی تحقیر  کی وجہ سے  حراست میں لےلیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع  سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق  اپنے حالیہ ویڈیو کلپ   او مائی گاڈ میں ملائیشیا میں ایک مسجد ، کلیسے  اور  مندر میں مذاہب اور  ثقافتوں  کی علامتی  ملبوسات  زیب تن کیے ہوئے  افراد کے ہمراہ  ڈانس  کرتے ہوئے  اور ساتھ ہی ساتھ  او مائی گاڈ کہتے ہوئے  اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اذان کی آواز  کو بھی پیش کیا گیا تھا۔   

مقامی میڈیا کے مطابق اس گلوکار کو ملک میں داخل ہونے پر کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ نیم وی کے نئے گیت ’او مائی گاڈ‘ کی چار منٹ دورانیے کی ویڈیو میں لفظ ’اللہ‘ استعمال کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں گلوکار اور اس کے ہم نوا مساجد، چرچوں، مندروں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں مختلف لباس میں دکھائی دیتے ہیں۔

مذہب اسلام کی توہین کرنے   کی وجہ سے   اس گلوکار کو   پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

گلو کار نے  پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس کلپ کا مقصد  مختلف مذاب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے سے آگاہ کیا ہے۔  

ملائشیا میں حالیہ کچھ برسوں میں مذہبی شدت پسندی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں