ترکی کی فلم 'البم ' کو ' دی  ہارٹ آف سرائیوو' ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

ترکی کی فلم 'البم ' کو سرائیوو فلم فیسٹیول میں ' دی  ہارٹ آف سرائیوو' ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

556221
ترکی کی فلم 'البم ' کو ' دی  ہارٹ آف سرائیوو' ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا

ترکی کی فلم 'البم ' کو سرائیوو فلم فیسٹیول میں ' دی  ہارٹ آف سرائیوو' ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

یورپ کے اہم ترین فلم فیسٹیولوں میں شمار  ہونے والا سرائیوو فلم فیسٹیول  اس دفعہ 22 ویں دفعہ منعقد ہوا  اور تقسیم ایوارڈ کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سرائیوو کے قومی تھئیٹر  میں منعقدہ  تقریب تقسیم ایوارڈ میں کثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول میں ترکی کی طویل  دورانیے کی فلم ' البم ' کو  بہترین فلم کی کیٹیگری میں 'دی ہارٹ آف سرائیوو' ایوارڈ دیا گیا۔

فیسٹیول میں ' A mere breath  ' کو بہترین دستاویزی فلم کی کیٹیگری  میں اور 'Transition ' کو بہترین مختصر دورانیے کی فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈاگز فلم میں کردار پر جارج ویسو  اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم گاڈ لیس میں کردار پر ایرینا ایوانووا کو دیا گیا۔



متعللقہ خبریں