ساحلوں اور تالابوں کے کنارے "برقینی" پہننا منع ہے:کینز بلدیہ

جنوبی فرانس  کے شہر کینز کی بلدیہ نے ساحلوں پر تیراکی کا اسلامی لباس جسے برقینی کہا جا تا ہے ، پہننے پر پابندی لگا دی ہے

550668
ساحلوں اور تالابوں کے کنارے "برقینی" پہننا منع ہے:کینز بلدیہ

 

 جنوبی فرانس  کے شہر کینز کی بلدیہ نے ساحلوں پر تیراکی کا اسلامی لباس جسے برقینی کہا جا تا ہے ، پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔

 بلدیہ نے اس سلسلے میں ایک  ظابطہ اخلاق جاری کیا ہے کہ جس میں  بتایا گیا ہےکہ  ملک میں مذہبی مقامات پر دہشت گردوں کی ممکنہ حملوں کے باعث  ساحلوں اور تالابوں  کے کنارے برقینی پہننا ممنوع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک  خصوصی تالاب    پر     خواتین کی ایک انجمن نے   ان مسلم خواتین کےلیے ایک دن مختص کیا تھا جو کہ صرف برقینی پہنتی ہیں جس کی مخالفت میں  ملک کے بعض سیکولر حلقوں نے آواز اٹھانا شروع کر دی تھی ۔

 اس کے جواب میں  متعلقہ بلدیہ نے  دس ستمبر کو منعقد ہونے والی تقریب  کو منسوخ  کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں اس وقت 50 لاکھ مسلمان آباد ہیں    جن پر  نقاب پہننے کی پابندی   ہے ۔

 



متعللقہ خبریں