"اورکِڈ اور زنبور"نامی ہارر فلم  کو امریکہ کی طرف سے ایوارڈ

ازمیر اکانومی یونیورسٹی  کی کمیونیکیشن فیکلٹی  کی محقق ہزل بایار کی قیادت میں تھرڈ ائیر کے طلبہ و طالبات کی تیار کردہ "اورکڈ اور زنبور" نامی فلم نے امریکہ میں سپاٹ لائٹ ہارر فلم ایوارڈ کا نقرئی تمغہ حاصل کیا

525657
"اورکِڈ اور زنبور"نامی ہارر فلم  کو امریکہ کی طرف سے ایوارڈ

ترک سینما کی "اورکِڈ اور زنبور"نامی ہارر فلم  کو امریکہ کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ازمیر اکانومی یونیورسٹی  کی کمیونیکیشن فیکلٹی  کی محقق ہزل بایار کی قیادت میں تھرڈ ائیر کے طلبہ و طالبات کی تیار کردہ "اورکڈ اور زنبور" نامی فلم نے امریکہ میں سپاٹ لائٹ ہارر فلم ایوارڈ کا نقرئی تمغہ حاصل کیا ہے۔

ازمیر اکانومی یونیورسٹی  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تھرڈ ائیر کی الائے اونار ، آئی بیوک اوزدیمیر، ابراہیم کاتمیرجی اور گیوک سُو حاجی بکر نے " اورکڈ اور زنبور " کے نام سے 14 منٹ دورانیے کی فلم تیار کی جسے ہارر فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فلم نے سیونتھ لائن بین الاقوامی فلم  ایوارڈ کے دائرہ کار میں مارکہ ایجنسی ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔  



متعللقہ خبریں