دنیا کا معمر ترین گریجویٹ

جاپان  کے  شیگیمی ہیراتا   96 سال کی عمر میں یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کر کے دنیا کے معمر ترین گریجویٹ کی حیثیت  سے گینز  بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئے ہیں

504917
دنیا کا معمر ترین گریجویٹ

جاپان  کے  شیگیمی ہیراتا   96 سال کی عمر میں یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کر کے دنیا کے معمر ترین گریجویٹ کی حیثیت  سے گینز  بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

جاپان کے روزنامہ ٹائمز  کی خبر کے مطابق ہیراتا نے ،  فنِ کیوٹا  اور ڈیزائننگ یونیورسٹی  کی ادبیات فیکلٹی   سے  ماہِ مارچ میں  ڈگری حاصل کی ۔

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنا گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ دکھایا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں ۔ آپ خواہ کسی بھی عمر میں ہوں تعلیم حاصل کرنا نہایت پُر لطف کام ہے۔

ہیراتا نے یونیورسٹی کی تعلیم کا آغاز 2005 میں کیا اور سند حاصل کرنے میں انہیں 11 سال کا عرصہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف 100 سال تک زندہ رہنا ہے۔

اخباری نمائندوں سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اگر اس وقت تک میری صحت اچھی ہو تو میں ایک اور ڈگری حاصل کر لوں ۔



متعللقہ خبریں