بالون ٹوئرز  کا نیا مقام  "اہلارا وادی"

اہلارا وادی میں گھوم پھر کر سیر کرنا بہت خوبصورت ہے لیکن وادی کو اوپر سے دیکھنا ایک منفرد خوبصورتی کا حامل  ہے

505166
بالون ٹوئرز  کا نیا مقام  "اہلارا وادی"

بالون ٹوئرز  کا نیا مقام  "اہلارا وادی" ۔۔۔

دنیا کی بڑی ترین وادیوں میں  سے ایک ترکی کی اہلارا وادی  سے شروع ہو کر ہاٹ ائیر بالون  کی پروازوں کے لئے اور کپادوکیہ میں بالون ٹوئر ازم کے لئے ایک نیا پرواز فیلڈ  بنایا گیا ہے۔

اہلارا وادی آق سرائے  کی تحصیل  گیوزیل یُرت  میں واقع ہے  اور گذشتہ سال 4 لاکھ 91 ہزار 380 مقامی  اور غیر ملکی سیاحوں  نے اس وادی کی سیر کی اور اب بالون کے ٹوئرز کی وجہ سے  وادی میں اور بھی زیادہ سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔

گیوزیل یُرت کے گورنر یعقوب گیوین  نے بھی کہا ہے کہ بالون کے ٹوئرز علاقے میں سیاحت کو فروغ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وادی کے اوپر سے پہلی بالون پرواز کی۔ اہلارا وادی میں گھوم پھر کر سیر کرنا بہت خوبصورت ہے لیکن وادی کو اوپر سے دیکھنا ایک منفرد خوبصورتی کا حامل  ہے۔ اہلارا کا بلندی سے نظارہ اور بالون کا وادی سے گزرنا  دیکھنے کے قابل ہے۔

یعقوب گیوین نے کہا کہ اس کے علاوہ    ہمیں یقین ہے کہ حسن پہاڑ کا منظر بھی  یہاں بالون سیر میں تازگی لائے گا۔



متعللقہ خبریں