" ماتراکچی نصوح" نمائش 25 مئی کو ویانا میں منعقد ہو رہی ہے

16 ویں صدی  کے  جینئیس " ماتراکچی نصوح" کی نمائش 25 مئی کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فن کے پرستاروں کے ذوق کے لئے شروع ہو رہی ہے

487962
" ماتراکچی نصوح" نمائش 25 مئی کو ویانا میں منعقد ہو رہی ہے

16 ویں صدی  کے  جینئیس " ماتراکچی نصوح" کی نمائش 25 مئی کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فن کے پرستاروں کے ذوق کے لئے شروع ہو رہی ہے۔

نمائش کا انعقاد 25 مئی سے 12 جون تک ویانا کے فنون لطیفہ کے تاریخی عجائب گھر میں ہو گا۔

نمائش میں، ایندرون مکتب  سے تعلیم یافتہ  اور ریاضی سے جنگجوئی تک، ادبیات  سے فلسفے  تک، تاریخ سے مصّوری تک ، خطاطی سے منی ایچر تک متعدد  ہنروں  کے ماہر، ماتراکچی  نصوح  کے 41 فن پاروں کو رکھا گیا ہے۔

3 براعظموں، 9 ممالک اور 10 شہروں میں متوقع نمائش ویانا، بداپشت ، روم، پیرس، واشنگٹن، ٹوکیو اور اس کے بعد انقرہ میں  منعقد ہو گی۔

یہ نمائش اس سے قبل سرائیوو، بلغراد، انطالیہ اور استنبول میں منعقد ہو چکی ہے۔



متعللقہ خبریں