روسی سیاح ترکی کی سیاحت سے باز نہیں آئے

روسی سیاح، ترکی کو قابل سیاحت مقامات میں کشیدگی کے باوجود ترجیح دے رہے ہیں۔

471626
روسی سیاح  ترکی  کی سیاحت سے باز نہیں آئے

روسی سیاح، ترکی کو قابل سیاحت مقامات میں کشیدگی کے باوجود ترجیح دے رہے ہیں۔

ایک سیاحتی ویب سائٹ momondo کے مطابق ، مئی میں دس روز کی چھٹیاں گزارنے کےلیے روسی سیاحوں نے انطالیہ اور استنبول کےلیے بکنگ کروا رکھی ہے جبکہ موعلا کے سیاحتی قصبے دالامان کےلیے بھی روس سے پروازیں شروع ہو رہی ہیں۔

روسی سیاحوں کی ترکی کے بارے میں اس دلچسپی کی وجہ سے یونان،ہالینڈ اور امریکہ جیسے مقبول زمانہ سیاحتی ممالک اس دوڑ میں پیچھے نظر آتے ہیں۔

امید ہے کہ موسم گرما کی آمد سے روسی سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں