اُسکُپ: ایک پُر معنی تقریب کی میزبانی

ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TİKA اور سلور مون سوسائٹی کی طرف سے "معذور بچوں کی بحالی کے لئے اساتذہ کا تربیتی پروگرام" کے عنوان سےتعلیمی سمینار دیا گیا

464338
اُسکُپ: ایک پُر معنی تقریب کی میزبانی

مقدونیہ کے دارالحکومت اُسکُپ نے ایک پُر معنی تقریب کی میزبانی کی۔

ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TİKA اور سلور مون سوسائٹی کی طرف سے "معذور بچوں کی بحالی کے لئے اساتذہ کا تربیتی پروگرام" کے عنوان سےتعلیمی سمینار دیا گیا۔

سمینار 5 دن تک جاری رہا اور اس میں معذور بچوں کے اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے نے معذوروں کے لئے تقریبات اور دیگر کاروائیاں کرنے والی سوسائٹیوں کے نمائندوں اور معذور بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں اُسکُپ میں ترکی کے سفیر عمر شولین دِل، TİKA کے اُسکُپ کے کوآرڈینیٹر تیومین تریاکی ، مقدونیہ ترک سول سوسائٹی کے سربراہ تحسین ابراہیم، اُسکُپ میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر مہمت سام ساکچی نے بھی شرکت کی

سمینار کے آخر میں شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دئیے گئے ۔



متعللقہ خبریں