اینگری برڈ اقوام متحدہ کا نمائندہ بن گیا

اقوام متحدہ نے معروف موبائل گیم 'اینگری برڈ' کے کرداروں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں اپنا خصوصی نمائندہ اعلان کیا ہے

454545
اینگری برڈ اقوام متحدہ کا نمائندہ بن گیا

اینگری برڈز میں سے سرخ پرندہ اقوام متحدہ کا نمائندہ بن گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے معروف موبائل گیم 'اینگری برڈ' کے کرداروں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد میں اپنا خصوصی نمائندہ اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے 20 مارچ عالمی یومِ مسرت کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں ایک نیا پروجیکٹ متعارف کروایا ہے۔

پروجیکٹ کا مقصد اس موضوع پر بچوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔

اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ایک باشعور نسل کو پروان چڑھانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

اینگری برڈ کا سرخ پرندہ اب سائبر ورلڈ کا ٹوئر لگا کر موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شعور کی مہم میں شرکت کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے متعین کردہ ان نئے نمائندوں کے لئے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ" اینگری برڈ کو کئی ملین انسان پسند کرتے اور یہ کردار اب دنیا کو زیادہ بہتر جگہ بنانے کے لئے کوشش کرے گا"۔



متعللقہ خبریں