سریبرینیتسا کی مائیں ترکی آ رہی ہیں

تقریب ڈائریکٹر فیصل سوئسال کی فلم "تین راستے " کی نمائش سے شروع ہو گی

446073
سریبرینیتسا کی مائیں ترکی آ رہی ہیں

سریبرینیتسا کی مائیں ترکی آ رہی ہیں۔

استنبول اُسکودار بلدیہ کی طرف سے 8 مارچ عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے " اکیسویں صدی میں عورت ہونا" کے عنوان سے منعقد کی جانے والی تقریب میں، جنگ بوسنیا کو دیکھنے والی " سربرینیتسا کی مائیں"، منیرہ سُوباسی جی، ہوتیج کادا، رامیزہ گُردچ، زُمرہ سہیمیرووچ اور سہیدہ عبدالرحمٰنووچ شرکت کریں گی۔

تقریب کا آغاز ڈائریکٹر فیصل سوئسال کی فلم "تین راستے " کی نمائش سے شروع ہو گی اور اس کے بعد جنگ بوسنیا سے متعلق فلم اور دستاویزی فلم کے بارے میں ایک انٹرویو پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد ڈائریکٹر سوئسال کی دستاویزی فلم نمائش کی جائے گی۔

مہمان ماوں نے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ' ٹی آرٹی ' کی تیار کردہ دستاویزی فلم "سربرینیتسا کی مائیں اپنے لاپتہ بچوں کو ڈھونڈ" رہی ہیں میں بھی حصہ لیا ہے اور تقریب میں اس دستاویزی فلم کی بھی نمائش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جولائی 1995 میں سریبرینیتسا میں سربوں نے دوسری عالم جنگ کے بعد یورپ میں سب سے بڑی نسل کشی کی۔



متعللقہ خبریں