قطر میں ترک قہوے نے میلہ لوٹ لیا

قطر کے دارالحکومت دوہامیں پہلی بار منعقد ہونے والےمیلہ قہوہ میں ترک قہوےکے اسٹال پرزائرین کی خاصی آمدو رفت رہی

445059
قطر میں ترک قہوے نے میلہ لوٹ لیا

قطر کے دارالحکومت دوہامیں پہلی بار منعقد ہونے والےمیلہ قہوہ میں ترک قہوےکے اسٹال پرزائرین کی خاصی آمدو رفت رہی ۔

قطرمرکز ثقافت میں منعقدہ اس میلےکا افتتاح ترک سفیراحمد دینیر اوک اوریونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کےڈاریکٹر ڈاکٹر مہمت آئی قچ نے کیا ۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہےجس میں بارہ ممالک سے قہوے اور اس کی اقسام سمیت تیاری سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔

ترک اسٹال پر موجود یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے ملازمین زائرین کو ترک روایتی قہوے اور اس کی تاریخ کے بارے میں زائرین کو واقفیت دے رہے ہیں۔

یہ میلہ 7 مارچ تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں