کلاسیک فلمیں دوبارہ سے فلم بینوں کی نذر

ترک سینما کی کلاسیک فلمیں دوبارہ سے فلم بینوں کے لئے نمائش کی جا رہی ہیں

443944
کلاسیک فلمیں دوبارہ سے فلم بینوں کی نذر

ترک سینما کی کلاسیک فلمیں دوبارہ سے فلم بینوں کے لئے نمائش کی جا رہی ہیں۔

استنبول فن و ثقافت وقف İKVS کے تیار کردہ پروجیکٹ کے ساتھ ترک سینما کی اہم فلموں کو سالوں کے بعد مرمت و دیکھ بھال کے عمل سے گزار کر شائقین کے ذوق کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

پروجیکٹ کے ذیل میں یلماز گیونائے کے سیناریو اور ذکی اوقتین کی ہدایتکاری میں فلم "ریوڑ کو نمائش کیا جائے گا۔

فلم میں مرکزی کردار طارق آقن، میلیکے دیمیر آع اور تنجیل کُرتیز نے ادا کئے ہیں ۔

فلم 1978 میں بنائی گئی اور اسے 35 ویں استنبول فلم فیسٹیول کے " ترک کلاسیک فلمیں دوبارہ سے" کے حصے میں پیش کیا جا رہا ہے۔

فلم کی موسیقی کی دھنیں زلفو لیوانے لی نے بنائی ہیں اور فلم نے 1979 میں لوکارنو اور 1980 میں اینٹ ریپ فلمی میلوں میں ایوارڈ حاصل کئے۔

فلم نے 1980 میں انطالیہ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم سمیت 6 کیٹیگریوں میں ایوارڈ حاصل کئے۔

علاوہ ازیں یہ فلم وزارت فن و ثقافت کی 10 بہترین فلموں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

اس سے قبل مزید 8 ناقابل فراموش فلموں کو بھی اسی طریقے سے نمائش کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں