ترکی میں سیاح لانے والے سیاحتی ایجنٹوں کے لئے سہولیات

کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ اپنے ارد گرد کے آتشی چیمبر کی وجہ سے ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بیٹھ جائیں گے۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

437259
ترکی میں سیاح لانے والے سیاحتی ایجنٹوں کے لئے سہولیات

ترکی میں سیاح لانے والے سیاحتی ایجنٹوں کو فی پرواز 18 ہزار سے 100 ملین لیرا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے روس کے ساتھ درپیش کشیدگی کی وجہ سے متاثر ہونے والے اس سیکٹر کے بارے میں قرضے کی خوش کن خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ اپنے ارد گرد کے آتشی چیمبر کی وجہ سے ہم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بیٹھ جائیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے دروازے دنیا کے لئے کھلے ہیں اور کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ دنیا کے دلپسند شہروں استنبو، ازمیر، آئیدن، برصا اور ماردین کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ 9 شقوں پر مشتمل 2016 کے سیاحتی عملی پلان کے ساتھ سیکٹر کو 255 ملین لیرا کی مدد فراہم کی گئی ہے اس کے علاوہ سیاحتی ایجنٹوں کے 284 ملین لیرا کے قرضوں کو بھی التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔

عملی پلان کے مطابق ترکی مِں سیاح لانے والی سیاحتی کمپنیوں کو فی پرواز تعاون فراہم کیا جائے گا اور سب سے زیادہ سیاح لانے والی فرم کو 6 ہزار ڈالر کی مدد فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فرموں کو قرضہ دینے کی شق کے مطابق کم از کم 4 لاکھ سیاح لانے والے سیاحتی ایجنٹ کو حکومت کی طرف سے 100 ملین لیرا قرضہ فراہم کیا جائے گا اور قرضے کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں