استنبول: عربی کتابو ں کے میلے کا آغاز ہو گیا

سعودی عرب، اردن اور مراکش سمیت 100 ممالک کی شرکت سے میلے میں 50 ہزار کے قریب کتابیں رکھی گئی ہیں

432376
استنبول: عربی کتابو ں کے میلے کا آغاز ہو گیا

ترکی کی مصنفین کی انجمن کے استنبول دفتر میں عربی کتابو ں کے میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی عرب، اردن اور مراکش سمیت 100 ممالک کی شرکت سے میلے میں 50 ہزار کے قریب کتابیں رکھی گئی ہیں۔

اس میلے کو ترکی کے عالم اسلام میں بڑھتے ہوئے کردار کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

میلے کا انعقاد سلطان احمد کزلار آغاسی مدرسے میں کیا گیا ہے اور اس میں مختلف شعبوں سے غیر ملکی ماہرین تعلیم بھی شریک ہیں۔

عربی کتابوں کے میلے سے توقع سے بڑھ کر دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔

میلہ 21 فروری تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں