ٹی آرٹی تھرڈ انٹر نیشنل میڈیا ٹریننگ

میڈیا ٹریننگ پروگرام کے دائرہ کار میں "ٹیلی ویژن براڈ کاسٹنگ، نیوز۔ ٹریننگ، ریڈیو براڈ کاسٹنگ ، نیو میڈیا کی بدولت آرکائیو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائیگی

401070
ٹی آرٹی   تھرڈ  انٹر نیشنل  میڈیا  ٹریننگ

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے زیر اہتمام انطالیہ میں تیسرابین الاقوامی میڈیا ٹریننگ پروگرام 7 تا 14 دسمبر 47 ملکوں سے 115 میڈیا سے وابستہ مہمان شرکت کریں گے۔
اس پروگرام میں ترکی اور دنیا بھر میں اپنی نشریات پیش کرنے والے ٹی آرٹی کے ٹیلی ویژن، ریڈیو، خبر رسانی، نیو میڈیا ، آرکائیو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں 51 سالہ کارپوریشن تجربات، اداراتی نقطہ نظر اور مشن کے بارے میں معلومات سے آگاہی کرائی جائیگی۔
میڈیا ٹریننگ پروگرام کے دائرہ کار میں "ٹیلی ویژن براڈ کاسٹنگ، نیوز۔ ٹریننگ، ریڈیو براڈ کاسٹنگ ، نیو میڈیا کی بدولت آرکائیو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائیگی۔
ادارے سے وابستہ اور غیر وابستہ اپنے اپنے شعبے میں ماہر شخصیات میڈیا کے شعبے میں جدت اور تازہ پیش رفت پر معلومات فراہم کریں گی۔ براڈکاسٹنگ شعبے میں جدت کا تجزیہ کیے جانے والے اس پروگرام کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں