میں اپنے بیان پر قائم ہوں:عامر خان

بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے انتہا پسندوں کی جانب سے متعصبانہ رویہ اختیار کیئے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے انٹرویو پر قائم ہوں جبکہ میں بھارت مخالف کہنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ بھارتی ہونے پر مجھے فخر ہے

422227
میں اپنے بیان پر قائم ہوں:عامر خان

احتجاج اورپوسٹر جلائے جانے جیسی تلخیاں عامر خان سے آزادی اظہار کا حق نہ چھین سکیں ۔
عامر خان نے انتہا پسند بھارتیوں کو کھری کھری سنا دیں۔
اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے انتہا پسندوں کی جانب سے متعصبانہ رویہ اختیار کیئے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے انٹرویو پر قائم ہوں ،شدت پسندوں کی جانب سے احتجاج اور پوسٹر جلائے جانے پر بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ نازیبا نعروں نے میرا موقف درست کردیا ہےمجھے بھارت مخالف کہنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ بھارتی ہونے پر مجھے فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،میرا اور میری اہلیہ کا ملک چھوڑ کر کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے ۔
بھارت میرا ملک ہے اور میں اس سے پیار کرتا ہوں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں