جی ٹوئنٹی: معزز مہمانوں کی تواضع ترک قہوے سے ہوگی

وزارت ثقافت کی ہدایات پرانطالیہ میں جی ٹوئنٹی جیسے اہم اجلاس کےلیے آنے والے معزز مہمانوں کی تواضع روایتی ترک قہوہ سے کی جائے گی جسے خاص طور پر ریت پر جوش دیا جاتا ہے

417043
جی ٹوئنٹی: معزز مہمانوں کی تواضع ترک قہوے سے ہوگی

انطالیہ میں جی ٹوئنٹی جیسے اہم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔
اجلاس کے آغاز سے قبل مہمان رہنماوں کی خاطر تواضع روایتی ترک قہوہ سے کی جائے گی جسے خاص طور پر ریت پر جوش دیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ترک وزارت ثقافت نے ایک خصوصی اسٹال تیار کروایا ہے جہاں عثمانی تاریخ کے اہم نوادرات کو جمع کرنے کے شوقین شاہین پاک سوئے کے مجموعات کی نمائش کی جائے گی ۔
ان نوادرات کا تعلق تین صدیوں پرانا ہے جن میں قہوے کے خصوصی پیالے، طشتریاں ، اور دیگر اشیا شامل ہونگی ۔
معزز مہمانوں کو ترک قہوے کے ہمراہ ترک روایتی مٹھائی "لوقُم" بھی پیش کیا جائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں