عاشقوں کا چشمہ مرمت کے بعد دوبارہ سے کھل گیا

روم میں عالمی شہرت کے حامل ثقافتی جگہوں میں سے ایک "عاشقوں کا چشمہ" کے نام سے مشہور فاونٹین ڈی ٹریوا کو 17 ماہ جاری رہنے والی تعمیر و مرمت کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا

363220
عاشقوں کا چشمہ مرمت کے بعد دوبارہ سے کھل گیا

اٹلی کے دارالحکومت روم میں عالمی شہرت کے حامل ثقافتی جگہوں میں سے ایک "عاشقوں کا چشمہ" کے نام سے مشہور فاونٹین ڈی ٹریوا کو 17 ماہ جاری رہنے والی تعمیر و مرمت کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے۔
یہ چشمہ معمار نکولا سالوی نے پولی پیلس کی ایک سمت کی طرف تعمیر کیا۔
اس چشمے کو 1735 کو دیکھنے والوں کے لئے کھولا گیا اور اس وقت سے لے کر اب تک یہ چشمہ روم کے باشندوں سمیت دنیا بھر سے یہاں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
چشمہ جب سے بنا ہے تب سے لے کر اب تک پہلی دفعہ اتنی طویل تعمیر و مرمت سے گزرا ہے۔
چشمے کی مرمت پر 2 ملین ایک لاکھ 80 ہزار یورو مالیت اٹھی ہے اور ہزاروں افراد کی شرکت سے چشمے کا دوبارہ سے افتتاح کیا گیا۔
سیاح ،چشمے میں سکّے پھینک کر منت مانتے ہیں لہٰذا 17 ماہ کے بعد دوبارہ سے کھلنے پر نہایت جوش و مسرت کا اظہار کیا گیا۔
مرمت کے دنوں میں یہاں آنے والے سیاح دھاتی تار کے حلقے میں آئے ہوئے اس مشہور چشمے کو دیکھ کر مایوسی کا شکار ہوئے۔
مرمت کے دوران ، کھانے پینے کی چیزوں کی تلاش میں چشمے کے سوکھے پیندے میں گھومتے پھرتے ہوئے چوہوں کی وجہ سے بھی یہ چشمہ کچھ عرصہ ایجنڈے پر رہا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں