سلا بین الاقوامی خواتین کے فلم فیسٹیول

فیسٹیول میں گرینڈ ایوارڈ احمد ابدالا کی ہدایتکاری میں 'ڈیکور' نامی مصری فلم نے حاصل کیا

350478
سلا بین الاقوامی خواتین کے فلم فیسٹیول

سلا بین الاقوامی خواتین کے فلم فیسٹیول 28 ستمبر سے 3 اکتوبر کی تاریخوں میں مراکش میں منعقد ہوا۔
فیسٹیول میں گرینڈ ایوارڈ احمد ابدالا کی ہدایتکاری میں 'ڈیکور' نامی مصری فلم نے حاصل کیا۔
جیوری کے مطابق احمد ابدالا نے عورتوں کے مسائل پر بات کرنے کی طرز سے خود کو آشکارہ کیا ہے۔
فلم میں سینما کی شوقین ایک نوجوان خاتون خیال پرست کی کہانی کو بیان کیا گیا۔
نوجوان خاتون اپنے ڈیزائن کردہ فلمی ماحول اور حقیقی زندگی میں ایک انتخاب کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
فیسٹیول میں بہترین سیناریو کا ایوارڈ ترکی سے 'مستنگ' نامی فلم کے ساتھ دینیز گامزے ارغوان کو دیا گیا۔
جیوری خصوصی ایوارڈ اٹلی سے لارا بسپوری کو دیا گیا۔
فیسٹیول میں پہلی دفعہ دیا جانے والا دستاویزی ایوارڈ 'شام کی ملکائیں' نامی دستاویزی فلم پر یاسمین فیدا کو دیا گیا۔
فیسٹیول کی اس سال کی اختتامی تقریب میں مراکش کی اداکارہ نادیہ نیازی کو دئیے جانے والے ایوارڈ نے دھاک بٹھا دی


ٹیگز:

متعللقہ خبریں