صدر ایردوان کے ہاتھوں ماسکوکی مرکزی جامع مسجد کا افتتاح

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد کا افتتاح کیا

353524
صدر ایردوان کے ہاتھوں ماسکوکی مرکزی جامع مسجد کا افتتاح

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر صدر نے یورپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چار سال سے ہم شامی مہاجرین کو پناہ دے رہے ہیں لیکن یورپ کی نام نہاد مہذب حکومتوں نے اپنے دروازے ان پر بند کر تے ہوئے انہیں سمندر کی امواج کے رحم و کرم پر چھوڑنے میں پیش پیش ہیں۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے بارے میں بھی کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف امتیازانہ پالیسیاں بدستور جاری ہیں جنہوں نے قبلہ اول کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ماحول کو کشیدہ کر دیا ہے۔
روسی صدر پوٹین نے کہا کہ مذہب اسلام روسی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے جو کہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی کافی اہم ثابت ہو رہا ہے۔
بعد ازاں ماسکو کی مرکزی جامع مسجد کا افتتاح کیا گیا ۔
4 ملین 6 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ اس مسجد کی تعمیر میں سات سال کا عرصہ لگا جس میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔
افتتاح کے بعد صدر ایردوان کریملن پہنچے جہاں انہوں نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں